بسنت کی اجازت زندگی کی قیمت پر نہیں ملنی چاہئے :بابر ستار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستارنے کہاہے کہ آئین میں زندگی اور آزادی دوچیزوں کاذکر ہے، بسنت کی اجازت زندگی کی قیمت پر نہیں ملنی چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زداری کی گرفتار ی سے اثر نہیں پڑے گا ، انہوں نے کہاکہ لوگوں کو لیڈرز کی کاکردگی کا جائزہ لینے کا موقع نہیں ملتا تو پھریہ شہید ہوجاتے ہیں اور ان کودوبارہ ہمدردیاں حاصل کرنے کا موقع مل جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے اندر صادق اور امین کی بات کی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا قانون اس سے مختلف ہے ، اس لئے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ ان قوانین کو اس طرح استعمال کیا جائے کہ جس کوپکڑنا ہو اس کوپکڑ لیا جائے اور جس کو چھوڑنا ہو اس کوچھوڑ دیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں زندگی اور آزادی دوچیزوں کاذکر ہے اور اس کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بسنت منانے کے حوالے سے کوئی باہوش آدمی نہیں کہے گا کہ ایک بھی جان چلی جائے ، بسنت منا نے کی اجازت ملنی چاہئے لیکن زندگی کی قیمت پرنہیں ملنی چاہئے ۔