آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پی پی کا صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے پر غور

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پی پی کا صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے پر غور
آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پی پی کا صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے کی تجویز زیر غور ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی رہنماﺅں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے نام کی تجویز بھی دی گئی۔
اجلاس میں شریک بعض سینئر رہنماو¿ں نے حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لانے کی تجویز بھی دی اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا مشورہ بھی دیا۔ حکومت مخالف تحریک کامعاملہ پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے۔