مشرف کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،قربانیاں دینے والوں کو سزائیں دینا مناسب نہیں :شیخ رشید

مشرف کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،قربانیاں دینے والوں ...
مشرف کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،قربانیاں دینے والوں کو سزائیں دینا مناسب نہیں :شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ جس پر یوٹرن لیا ہو،ہم سمجھتے ہیں کہ مشرف کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے دو تہائی کی ضرورت نہیں ہے،مجھے اس معاملے پر زیادہ بات کرنے سےروکاگیا،جن لوگوں نےملک کےلئےقربانیاں دی ہیں اُن کو سزائیں دینا مناسب نہیں،جیلوں میں جو گئے اُن کے لئے یہ جیلیں نہیں پکنک سپارٹ ہیں،جیلوں میں جانے والے سب رہا ہو گئے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہاکہ میں نےایسی کوئی بات نہیں کی کہ جس پریوٹرن لیاہو،ہم سمجھتے ہیں کہ مشرف کیس کےفیصلے میں انصاف کےتقاضے پورے نہیں کیےگئے،اجلاس میں اپوزیشن کےمعاملات بھی زیربحث آئے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےلئےدو تہائی کی ضرورت نہیں ہے،مجھےاِس معاملے پر زیادہ بات کرنے سے روکا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں اُن کو سزائیں دینا مناسب نہیں،جو لوگ جیلوں میں گئے اُن کے لئے یہ جیلیں نہیں پکنک سپارٹ ہیں،جو جیلوں میں گئے تھے وہ سب رہا ہو گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کبھی سنا نہیں کہ احتساب عدالت نے ایسی ضمانت دی ہو جو خورشید شاہ کو ملی ہو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد