پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو پھر اسحاق ڈار کوبھی سزا دیں،تحریک انصاف کے ایم این اے نے بڑا مطالبہ کردیا

پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو پھر اسحاق ڈار کوبھی سزا دیں،تحریک انصاف کے ایم ...
پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو پھر اسحاق ڈار کوبھی سزا دیں،تحریک انصاف کے ایم این اے نے بڑا مطالبہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو پھر اسحاق ڈار کوبھی سزا دیں، ہم آئین کے ساتھ ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا پرویز مشرف کوعدالت میں دفاع کا موقع دیا گیا ہے ؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم آئین کے ساتھ ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا پرویز مشرف کوعدالت میں دفاع کا موقع دیا گیا ہے ؟ ہمیں آئین سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن کیاپرویز مشرف کو شفاف ٹرائل کا موقع ملاہے اوراگرشفاف ٹرائل کا موقع ملا ہے کہ تو پھر ان کو شفاف ٹرائل کا موقع فراہم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو پھر اسحاق ڈار کوبھی سزا دیں۔

فرخ حبیب کاکہناتھاکہ مشرف نے ایمر جنسی اس وقت کے وزیر اعظم کی ایڈوائس پرلگائی تھی اوروزیر اعظم اس وقت شوکت عزیز تھے ،اس بات کاساری دنیا کوپتہ ہے کہ نواز شریف کا پرویز مشرف کے ساتھ ذاتی عناد تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک شخص دو مرتبہ پاکستان کاآرمی چیف رہاہے اوراس پر غدارکا الزام لگادیتے ہیں تواس سے سرحدوں پر جو فوجی لڑ رہے ہیں ، ان کے مورال کا کیا ہوگا ؟

مزید : قومی


loading...