ن لیگ رہنما عطا تارڑ کا پرویز مشرف کوسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کامشورہ

ن لیگ رہنما عطا تارڑ کا پرویز مشرف کوسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کامشورہ
ن لیگ رہنما عطا تارڑ کا پرویز مشرف کوسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کامشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کاحق موجود ہے ، وہ ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت میں اپنا کیس لے کر جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نواز نے ڈیڑھ سال میں سو سے زائد پیشیاں بھگتیں لیکن پرویز مشرف نے کتنی بھگتیں ؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف سیاست پر یقین رکھتے تھے ، اس لئے سوسے زائد پیشیاں بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کاحق موجود ہے ، وہ ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت میں ا پنا کیس لے کر جائیں۔

عطاتارڑ کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلے جو بھی آئے ہیں ن لیگ نے ان کو قبول کیاہے ، اگر فیصلوں کوقبول نہ کرنا ہوتاتونواز شریف واپس ہی نہ آتے ، وہ اپنی بیوی کو بسترمرگ پر چھوڑ کر واپس آئے اورسیدھااڈیالہ جیل گئے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان سے کوئی دوسری مثال سنا دیں کہ کسی کو سزا ہوئی ہواوراس نے باہر سے ملک میں واپس آکرکہا ہو کہ مجھے جیل بھیج دیں ۔

مزید : قومی