”لازمی طورپر عدالت کے سامنے حکومتی منشا پہنچی ہوگی“پیپلزپارٹی کے رہنما نے بڑی بات کہہ دی

”لازمی طورپر عدالت کے سامنے حکومتی منشا پہنچی ہوگی“پیپلزپارٹی کے رہنما نے ...
”لازمی طورپر عدالت کے سامنے حکومتی منشا پہنچی ہوگی“پیپلزپارٹی کے رہنما نے بڑی بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانثارکھوڑو نے کہاہے کہ کچھ عرصہ پہلے نواز شریف سے حکومت کواتنی ہمدردی ہوگئی تھی کہ ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت پرآزاد کیا گیا ، لازمی طور پر عدالت کے سامنے حکومت کی منشاءپہنچی ہوگی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ محترمہ بےنظیربھٹو ملک میں موجود نہیں تھیں ،لندن میں بیٹھے تھے اورمیں بھی وہاں حاضری میں تھا ۔اس وقت پتہ چلا کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے ؟اس وقت پرویزمشرف کے بارے میں پتہ چلاکہ سری لنکا میں ہیں تواس وقت محترمہ بے نظیربھٹو شہید نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے لیکن اب تین ماہ میں نئے الیکشن ہونے چاہئے ۔

نثارکھوڑو کاکہناتھاکہ ہمارے رہنماﺅں پرالزام لگائے گئے ، ڈاکٹرعاصم، شرجیل میمن کو گرفتار کیاگیا لیکن اب وہ آزاد ہیں ، کچھ عرصہ پہلے نواز شریف سے حکومت کواتنی ہمدردی ہوگئی تھی کہ ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت پرآزاد کیا گیا ، لازمی طور پر عدالت کے سامنے حکومت کی منشاءپہنچی ہوگی ۔

مزید : قومی