رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں:عظمی بخاری

رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں:عظمی بخاری
رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں:عظمی بخاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں،سات ماہ بعد بھی رانا ثناء اللہ پر ایک گرام ہیروئن ثابت نہیں ہو سکی،ہر پیشی پر عدالت شہریار آفریدی کے ثبوتوں کا انتظار کرتی ہے،شہریار آفریدی صاحب جان اللہ کو دیں اور ثبوت عدالت کو دیں،عدالتیں قسمیں کھانےپرنہیں گواہوں اورثبوتوں کی روشنی پرفیصلےدیتی ہیں،رانا ثناء اللہ میاں نوازشریف کے بہادر سپاہی ہیں جس کی سزا ان کو مل رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے رانا ثناء اللہ کی کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری ہربے استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہاپوری حکومت رانا ثناء اللہ کی سچائی برداشت کی ہمت نہیں رکھتی،سپیکر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دے رہے ہیں،سپیکر اسد قیصر پاکستان کی جمہوری تاریخ کے کمزور ترین سپیکر ثابت ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان کے اہلخانہ کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں،رانا ثناء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہوں گے اور جھوٹوں کے چہرے بے نقاب ہونگے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور