ہسپتال میں پرویز مشرف نے حیدرعباس رضوی سے کیاگفتگو کی ؟ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے تفصیلات بتادیں

ہسپتال میں پرویز مشرف نے حیدرعباس رضوی سے کیاگفتگو کی ؟ رہنما ایم کیو ایم ...
ہسپتال میں پرویز مشرف نے حیدرعباس رضوی سے کیاگفتگو کی ؟ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے تفصیلات بتادیں

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ میری ملاقات پرویزمشرف سے ہسپتال میں ہوئی ہے،میری ان سے کوئی ایسی بات چیت نہیں ہوئی کہ وہ مستقبل میں اپنی سیاست کو لیکر کدھر جائیں گے لیکن بہرحال ایک ملاقات ہوئی ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ میری ملاقات پرویزمشرف سے ہسپتال میں ہوئی ہے ، وہ ہسپتال میں ہیں اور ان کے مختلف ویڈیوز آتی رہی ہیں ،ان کی صحت کاسب کواندازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میری ان سے کوئی ایسی بات چیت نہیں ہوئی کہ وہ مستقبل میں اپنی سیاست کو لیکر کدھر جائیں گے لیکن بہرحال ایک ملاقات ہوئی ہے ۔

حیدر عباس رضوی کاکہنا تھا کہ آرٹیکل6اپنے ہیئت میں ہی ایک اجتماعی جرم کا احاطہ کرتاہے اور یہ آرٹیکل اپنی ہیئت میں یہ اس بات کا احاطہ کرتاہے کہ جرم کوئی فردواحد نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے ایک مکمل اجتماعی حمایت درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ آرٹیکل6کانشانہ جب کسی فرد واحد کوبنایاجاتاہے توایسا لگتاہے جیسے کسی کی اس کے ساتھ ذاتی مخاصمت ہے ۔

مزید : قومی