پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے ا وربے بنیاد دعوے کومستردکرتاہے:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے ا وربے بنیاد دعوی کومستردکرتاہے،بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کاجھوٹاپروپیگنڈا کیا ہے،پاکستان میں ہندو آبادی 1.5فیصدسے بڑھ کر 2فیصدہوگئی ہے،بی جے پی کایہ اقدام بھارتی حکومت کی پاکستان کیخلاف مہم کاسلسلہ ہے،بھارتی حکومت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے وربے بنیادددعوے کومستردکرتاہے،بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کاجھوٹاپروپیگنڈا کیا ہے،درحقیقت گزشتہ دہائیوں کے دوران پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی بڑھی ہے ، 1951 سے1998کے دوران پاکستان میں ہندو آبادی میں 2فیصداضافہ ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ بی جے پی حکومت کی جانب سےحقائق مسخ کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،بھارت اپنے متنازع سٹیزن ایکٹ سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے، پاکستان میں ہندو آبادی 1.5فیصدسے بڑھ کر 2فیصدہوگئی ہے،بی جے پی کایہ اقدام بھارتی حکومت کی پاکستان کیخلاف مہم کاسلسلہ ہے،بھارتی حکومت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے۔