قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں:حماد اظہر

قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید ...
قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں:حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں، پاکستان اور قطر کےدرمیان قریبی تعلقات قائم ہیں،قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہمارا بہت ساتھ د یاہے، نئی حکومت کے آنے کے بعد قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

  قطر کےقومی دن کے موقع پر قطری سفارتخانے میں منعقدہ تقریب  خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اور قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے۔اُنہوں نےکہاکہ نئی حکومت آنے کے بعد قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہم معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اقصادی امور نے قطری سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں،قطر کے امیر نے جون میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جو انتہائی کامیاب رہا اور اس سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی ۔ حماد اظہر نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو تین ارب ڈالر بھی امداد کے طور پر دیئے، قطری کمپنیاں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہیں،2022 میں قطر میں فٹبال کا ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے بڑی تعداد میں افرادی قوت جا رہی ہے اس سے ملک میں بیروزگاری میں بڑی تعداد میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی پہلے ہی ملازمت کر رہے ہیں۔