کوالالمپورکانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے ، سیکرٹری جنرل اوآئی سی

کوالالمپورکانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے ، سیکرٹری جنرل اوآئی ...
کوالالمپورکانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے ، سیکرٹری جنرل اوآئی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یو سف العثیمین نے کہاہے کہ کوالالمپورکانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے ، او آئی سی سے باہر مشترکہ جدو جہد اسلام اورامت مسلمہ کوکمزور کرے گی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ڈاکٹر یو سف العثیمین نے کہاہے کہ کوالالمپورکانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے ، او آئی سی سے باہر مشترکہ جدو جہد اسلام اورامت مسلمہ کوکمزور کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ جد و جہد او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کی جانی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ کوالالمپور کانفرنس ترکی ، ایران اور ملائیشیا کی تجویز پربلائی گئی تھی جس میں دنیابھر سے مسلم ممالک کے سربراہان اورنمائندوں نے شرکت کی جبکہ سعودی عر ب سمیت کئی ممالک شریک نہیں ہوئے ، سعودی عرب کی جانب سے پہلے ہی کوالا لمپورکانفرنس کے حوالے سے خدشات کااظہار کیاجارہاہے تھا اورا ب او آئی سی کی جانب سے کھل کر کوالالمپور کانفرنس کی مذمت کردی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -