میر ے والد نہ تو سٹوڈنٹ ویزہ پر گئے ،نہ ہی گرفتار ہوئے :مراد سعید

میر ے والد نہ تو سٹوڈنٹ ویزہ پر گئے ،نہ ہی گرفتار ہوئے :مراد سعید
میر ے والد نہ تو سٹوڈنٹ ویزہ پر گئے ،نہ ہی گرفتار ہوئے :مراد سعید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میرے والد صاحب نہ تو سٹوڈنٹ ویزہ پر گئے نہ ہی گرفتار ہوئے ہیں۔جن کے اپنے ایرپورٹوں پر کپڑ ے اترتے ہیں وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے اپنی تشفی کا سامان کرنے سے باز آئیں تو بہتر ہوگا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد سعید اللہ پیر کے آسٹریلیا ایئر پورٹ پر حکام کی جانب سے روکے جانے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کے ڈوب مریں کہ میرے اوپر نہ کرپشن کا الزام ہے نہ ہی ان کے پاس میرے والد پر اٹھائے گئے سوالوں کے جواب ہیں ۔انہوں نے اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بہو بیٹیوں کے ناموں پر جائیدادیں نکل آئیں تو چادر اور چار دیواری کا واویلا مچا دیتے ہیں اور دوسروں کی عزتوں پہ انگلی اٹھاتے ہوئے اپنی نام نہاد اقدار کا انہیں کوئی لحاظ نہیں۔

مزید : قومی


loading...