45کلو میٹر سٹرک کے کشادہ ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی: شہرام خان ترکئی

45کلو میٹر سٹرک کے کشادہ ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی: شہرام خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ 20 دسمبر کو صوابی مردان ڈبل روڈ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعلی بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ سپورٹس گراؤنڈ شیوہ اڈا میں منعقد ہونے والی سنگ بنیاد کی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر خان، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی، سنیئر وزیر سیاحت، کھیل و امور نوجوانان عاطف خان اور ایم پی اے محمد علی ترکئی شرکت کریں گے۔ اسپورٹس گراؤنڈ شیوہ اڈا میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو اضلاع کو ملانے والی اس 45 کلومیٹر سنگل روڈ کو کشادہ کیا جائے گا۔ اہم تجارتی سڑک کے کشادہ ہونے سے جہاں نہ صرف تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو دوام ملے گا وہیں شہریوں کو بھی بہتر سفری سہولت میسر آئے گی اور وہ کم سے کم وقت میں سفر کر سکیں گے