پولیو کے دو قطرے پلا کر بچوں کو پاہچ ہونے سے بچائیں،ڈی پی او ٹانک

پولیو کے دو قطرے پلا کر بچوں کو پاہچ ہونے سے بچائیں،ڈی پی او ٹانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرطارق میانخیل نے کہا ہے کہ پولیو کے دو قطرے پلوا کر بچوں کو ہمیشہ کے لئے پاہج ہونے سے بچا ئیں 16 دسمبر سے 22 دسمبر تک ضلع بھر میں 91704 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 418 ٹیمیں کام کر رہی ہیں پولیو کاوائرس معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جسکے خلاف ملکر جہاد کر نا ہو گا پولیو کے خاتمے میں والدین ہمارا ساتھ دیں والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ڈی ایچ او ٹانک کا کہنا تھا کہ پولیو نہایت خطرناک مرض بن چکا ہے جو ہما رے معاشرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا پولیو کے خاتمہ کے لئے جتنی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی عائد ہوتی ہے شہری 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پولیو کی مقرر کردہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل محفو ظ بنا کر ایک صحت مند معاشرہ دے سکیں انہوں نے کہا پولیو کی ٹیمیں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہیں اس لئے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہ برتیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے پولیو کے خاتمہ اب ایک قومی مشن بن چکا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پولیو مہم کے دوران اس مرتبہ بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی جس کے لئے محکمہ صحت ٹانک نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں