سرائے نورنگ،ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

  سرائے نورنگ،ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کادورہ کیاجہاں پر فیلڈ میں پو لیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا اوربنیادی مراکز صحت میں بچوں کی پو لیو کے خلاف ویکسی نیشن کا ریکارڈ بھی چیک کیاڈپٹی کمشنرجہانگیراعظم وزیرتاجہ زئی اور گنڈی خان خیل میں واقع بنیادی مراکز صحت کابھی دورہ کیا اس کے علاوہ سرائے گمبیلا اڈا اور گنڈی چوک میں ٹرانزٹ ٹیموں کے ممبران سے ملاقات کی انہوں نے ویکسی نیٹرز کے پاس موجود ان بچوں کا ریکارڈ چیک کیا جنہیں قطرے پلائے گئے تھے اس موقع پر انہوں نے صحت محافظوں پر زوردیا کہ وہ جانفشانی سے کام کریں اور تمام بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پو لیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اس لئے سب کویہ عہدکرناچاہئے کہ اس موذی جیسے بیماری کے خاتمے تک چھین سے بیٹھیں گے اُنہوں نے مزیدکہاکہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں کسی قسم غفلت یالاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ضلعی انتظامیہ پولیوجیسے مرض کوجڑسے اُکھاڑنے کے لئے بھرپورکوشش کررہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...