ڈیرہ،موٹر سائیکل تصادم میں ایک جاں بحق

      ڈیرہ،موٹر سائیکل تصادم میں ایک جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کوٹلی امام حسین کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار33سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر کے تصادم میں 33سالہ محمد اقبال سیال ولد امام بخش سکنہ نیو بنوں چونگی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کے بھائی نے تھانہ کینٹ میں اس واقعہ کی رپورٹ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کیخلاف درج کرادی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...