نوشہرہ،سٹریٹ کرائم سے متاثرین کی سہولت کیلئے احسن اقدام
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس اافیسر کاشف ذوالفقار کا سٹریٹ کرائم سے متاثرہ عوام کی سہولت کیلئے ایک اوراحسن اقدام۔ مختلف مقدمات میں برآمد شدہ موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے پولیس لائن نوشہرہ میں مختلف مقدمات میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو اُنکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کیلئے ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیانوشہرہ پولیس نے گزشتہ ماہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پرچوری شدہ 21 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف ذوالفقار نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کر دیئے نوشہرہ پولیس کا ہدف ہے کہ سٹر یٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سٹریٹ کرائم میں کمی لائے جائے جس کے لئے SHOs کو ہدایات جاری کر دئے گئے ہیں اس اقدام کا مقصد غریب عوام کو اُنکی امانت دیکر یہ یقین دلانا ہے کہ آپکی پولیس ہر قدم پر آپکے ساتھ ہے۔موٹر سائیکل مالکان نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ پولیس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔