سیاحوں سے آمد ورفت کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری

سیاحوں سے آمد ورفت کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد عا مر آفا ق نے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ گلیا ت میں سیاحوں اور اہلیان علاقہ کو آمد و رفت سے متعلق مسائل کو فوری حل کیا جائے اور سڑکوں کی بحالی کو ہرصورت ممکن بنایا جائے تا کہ گلیا ت میں آنے وا لے سیا حو ں اور اہلیا ن علا قہ کو کسی قسم کی دشوا ری پیش نہ آئے۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں گلیات میں برف کے باعث سڑکوں کی بندش اور سڑکوں کی صفائی کے کام سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ڈپٹی ڈا ئیر یکٹر کے پی ایچ اے، محکمہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو گلیات میں سڑکوں کی صفائی سے متعلق بتایا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر