دکھی انسانیت کی خدمت کسی عباد ت سے کم نہیں،سجاد خان

        دکھی انسانیت کی خدمت کسی عباد ت سے کم نہیں،سجاد خان

  



مردان(بیورورپورٹ) مردان پولیس ہسپتال کے قیام کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب پولیس لائن میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان،پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبد العزیز خان،صوبائی اسمبلی کے رکن جمشید خان مہمند،سمال چیمبر کے صدر حاجی معاذ اللہ خان اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عباد ت سے کم نہیں پولیس ہسپتال میں پولیس شہداء کے خاندانوں کا مفت علاج کیا جا تا ہے ایک سال کے دوران بیس ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاچکا ہے ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری بھی قائم ہے جبکہ جلد ہی ایکسرے پلانٹ نصب کیا جائیگا اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران الشفاء آئی ہسپتال کے تعاون سے دو فری آئی کیمپ بھی لگائے اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی اس ہسپتال کو بنیادی مرکزی صحت کا درجہ دیا جائیگااُنہوں نے ہسپتال میں بلا معاوضہ خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر افتخار اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جمشید مہمند ایم پی اے،سیفٹی کمیشن کے چیئرمین اور سمال چیمبر کے صدر کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے ادویات عطیات ڈی پی او کے حوالے کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...