بٹ خیلہ، پسیکودرگئی کے ملازمین میڈیکل الاؤنس کے عوام اجراء سراپا احتجاج

    بٹ خیلہ، پسیکودرگئی کے ملازمین میڈیکل الاؤنس کے عوام اجراء سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی کے ملازمین کو15% کیش میڈیکل الاؤنس کی نوٹیفیکش تاحال جاری نہ ہونے پر ملازمین میں سخت بے چینی، تشویش اور آفسردگی پائی جاتی ہے۔سرکل وائس چیئرمین ملک نورزاد خان کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپکو نے تمام واپڈا ملازمین کیلئے 15فی صد کیش میڈیکل لاؤنس کااعلان کیاتھا تاہم جہاں پر ہسپتال کی سہولت میسر ہو وہاں پر میڈیکل فیسلیٹی دیاجائے گا۔اس سلسلے میں ہائیڈرو یونین سرکل سوات کے وائس چیئرمین ملک نورزاد خان، ڈویژنل چیئرمین درگئی جاوید خان اور جنرل سیکرٹری محمدطارق خان نے کہاکہ نہ تو ہمیں میڈیکل فیسلٹی دستیاب ہیں اور نہ ہی کیش میڈیکل الاؤنس دیاجارہاہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔ اس سلسلے میں چند ہفتے پہلے وفاقی منسٹر عمرایوب سے بھی ملے اور ان کو اس مسئلے کو حل کرانے کی اپیل کی تاہم ابھی تک واپڈا پیپکو اور پیسکو انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔چونکہ درگئی میں ملازمین کی انتہائی کمی ہے اور ایک ایک بندے سے چوبیس گھنٹے ایک ایک کمپلینٹ کی ڈیوٹی لیاجارہاہے اوپر سے جائز مطالبات بھی حل نہیں کئے جارہے، آف ڈے ویجز اور ٹی اے بلز نہیں مل رہے۔ اس لئے ملازمین میں انتہائی بے چینی اور آفسردگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر کیش میڈیکل الاؤنس کااجراء کیاجائے اور آف ڈے ویجز اور ٹی اے بلز کی ادائیگی کو جلد ازجلد یقینی بنایاجائے۔