مہمند قبائل کا پرویز مشرف کے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  مہمند قبائل کا پرویز مشرف کے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مشرف سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔مہمند پریس کلب کے سامنے درجنوں لوگوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ زاُٹھارکھے تھے جس پر مشرف کو سزا دینے کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ بدھ کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو او کے صدر میرافضل مہمند اور دیگر علاقہ عمائدین نے کہا کہ چالیس سال تک ملک وقوم کی خدمت کرنیوالا کسی صورت بھی غدار نہیں ہوسکتا۔ مظاہرین نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشر ف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر غم وغصے کااظہار کیا۔ مقررین نے کہاکہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور صدر پاکستان رہے ہیں اور انہوں نے 40سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی اور ملک کے دفاع کیلئے جنگیں لڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہوسکتے،کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔جبکہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیاگیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...