ٹانک، محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

ٹانک، محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) محکمہ ورکس اینڈ سروسزمیں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف، شاہ عالم پل کا کروڑوں روپے کا میٹریل غیر قانونی طریقے سے اونے پونے داموں فروخت، عوامی سماجی حلقوں کا تحقیقات کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق 2010کے سیلاب میں بہہ جانے والا شاہ عالم پل جس سے درجنوں دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوکررہ گیاتھا متعدد بار احتجاج کی بدولت پاک فوج کی کوششوں سے کئی برسوں بعد پل کی تعمیر عمل میں لائی گئی مبینہ ذرائع کا کہناہے کہ سیلاب سے بہہ جانے والی انگریز دور سے قائم شاہ عالم سٹیل برج کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایکسین اور دیگر متعلقہ عملہ نے ملکر بغیر کسی نیلامی کے اونے پونے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر ڈیرہ ڈویژن سمیت دیگر اعلی حکام اور تحقیقاتی اداروں سے شاہ عالم پل کے میٹریل کے اونے پونے داموں فروخت کے تحقیقات کراکے ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...