باڑہ،قبیلہ ملک دین خیل کا کوہی چوک کے مقام پر سڑک ٹریفک کیلئے بند
باڑہ(نمائندہ پاکستان)قبیلہ ملک دین خیل کے عوام نے کوہی چوک کے مقام پر روڈ کوامدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا شریعت،عدلت اور قومی روایات کے مطابق جرگہ کیلئے تیار ہے ایم پی اے حلقے کی بجائے قوم کو ترجیحی دے رہے ہیں جو کہ علاقے کے امن کیلئے خطر بن سکتا ہے۔جہاں پرہمارے ابو واجدادسے آبادی موجود ہے وہاں پر گھر مسمار کرنا یا ناجائز قبضہ کرنا نہیں دینگے۔مشران ضلع خیبرتحصیل باڑہ کوہی چوک کے مقام پر قبیلہ ملک دین خیل کے مشران اور کشران نے روڈ مکمل طور پر بند کردیا گیا۔جہاں پرقبیلہ ملک دین خیل کے مشران ملک دوران گل،حاجی سلام اور جانس خان سمیت دیگر مشران نے کہاکہ تیراہ میدان ملک دین کے زمین پر قوم کوکی خیل نے اپنا جائیداد ظاہرکرنے کیلئے جو ڈرمہ بازی شروع کیا ہے ہر روز احتجاج کرنا اور روڈسڑکیں بند کرنا اس طرح سازشی ہتھکنڈے استعمال کرنابند کرو ہم کسی صورت میں سازشی لوگوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اگر اپ لوگ احتجاج کرسکتے ہو اور کسی کی جائیداد یازمینوں پر ناجائز طریقہ سے اپنانے کی کوشش میں ہو تو اسطرح مقصدکو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔اس طرح بلیک ملنگ اور دھمکیوں سے قبیلہ کوکی خیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اگر ڈی سی خیبر نے زبردستی موجودہ گھروں کو مسمار کردیا یا تعمیرتی کام بند کیا تو ہم پورا ملک دین خیل قوم خیبرہاوس،فرنٹیئر روڈ اور طورخم روڈ پر احتجاجی دھرنا شروع کردینگے کیونکہ کوکی خیل کے مشران اور ملک دین خیل کے مشران نے مشترکہ اور اتفاق رائے سے زمینی حدود تقسیم کیا تھا اور چند مشران اج بھی موجود ہے انہوں نے کہاکہ اگر یہ سازش کسی کے کہنے پر قوم کوکی خیل کے چند برائے نام مشران نے شروع کیا ہے اور روڈ کو بند کرنے اور میڈیا پر بیان دینے سے ہیرو نہیں بن سکتے اورکوکی خیل کے قومی مشران سے گزارش کیجاتی ہے کہ الزام ترشی اور ناجائز قبضہ مافیاں سے اجتناب کریں۔اخرمیں علاقائی پولیس فورس نے قبیلہ ملک دین کے مشران کے ساتھ تبازعہ مذاکرات کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دیا گیا۔