روزنامہ پاکستان کے جی ایم شہباز چیمہ کی سسر کی وفات پر تعزیتی اجلاس
پشاور(سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان پشاور کے جنرل منیجر شہبازچیمہ کے سسر اور قیصر نوید اور یاسر نوید کے والد محمد اضغر جوگزشتہ روز فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے کی وفات پر روزنامہ پاکستان پشاور کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس ھوا جس میں سنیئر صحافی سیداظہر علی شاہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور قبائلی اضلاع کے سابق سیکرٹری اطلاعات سیدولی شاہ آفریدی،ملک ظاہر شاہ کے علاوہ جملہ سٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرنے کی دعاکی۔مرحوم کی رسم قل انکی رھائش گاوں پر ادا کردی گئی۔