تیمرگرہ میں پرویز مشرف کی سزا کیخلاف عوامی مظاہرہ اور ریلی

  تیمرگرہ میں پرویز مشرف کی سزا کیخلاف عوامی مظاہرہ اور ریلی

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) لوئر دیر میں سابق ارمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے سزا کے خلاف عوامی مظاہرہ اور ریلی،ریلی شہید چوک سے بلامبٹ نکالی گئی مظاہرے میں تاجروں،سول سوسائٹی،ٹرانسپورٹرز اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ابوہارون،حضرت محمد،احسان اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پرافسو س کا اظہار کرتے ہیں،پرویز مشرف پاکستانی عوام کا ہیرو ہے جبکہ عدالتی فیصلہ یکطرفہ ہے اس موقع پر مظاہرین نے مشرف زندہ باد،پاک فوج زندہ اباد کے نعرے لگائے مقررین نے کہا کہ مشرف نے تین جنگیں لڑیں اور خانہ کعبہ کو خوراج سے ازاد کرایا جبکہ مشرف عظیم جرنیل رہا مقررین نے کہا کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اسلئے عدالت مشرف کے کیس پر نظر ثانی کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...