پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،8 گرفتار

  پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،8 گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لاتے ہوئے مزید 8 ملزما ن کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں بدنام زمانہ قمار باز بوستانے کا بیٹا بھی شامل ہے، کریک ڈاون کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی 130 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران تھانہ کوتوالی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ قمار باز بوستان عرف بوستانے کے بیٹے سلیم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی ہے، اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے دو منشیات فروشوں بشیر اللہ و صاحب اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک سو گرام آئس، تھانہ سربند پولیس نے ملزم مصطفی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس، تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے پنجاب گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم رانا جاویدسمیت دو مزید ملزمان افتخار اور سعید اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس جبکہ تھانہ تہکال پولیس نے ملزم اختر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس اور 30 گرام آئس برآمد کی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر