پہاڑی پورہ کی حدود میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوسرا ملزم بھی گرفتار

  پہاڑی پورہ کی حدود میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوسرا ملزم بھی گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند ماہ قبل علاقہ پہاڑی پورہ کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، واردات میں ملوث ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیاجا چکا ہے جس کی نشاندہی پر ملزم دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان نے چند ماہ قبل مقتول طارق کوفائرنگ کر کے قتل کیا تھا، گرفتار دوسرے ملزم دلاورنے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبدالولی ولد ولی خان سکنہ فیصل کالونی نمبر 4دلہ زاک روڈ نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے طارق کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی سٹی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے ایک ملزم محمد ولد خالد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شریک ساتھی کا نام بھی اگل دیا تھا جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ احمد گل نے واردات میں شریک دوسرے ملزم دلاور ولد مولا دین سکنہ دلہ زاک روڈ کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول اور واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...