پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کا سابق صدر کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

      پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کا سابق صدر کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل نے سابقہ صدر جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے اسلام آباد خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر سابقہ صدر جنرل پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت چیئرمین رحمت افضل،سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر امجد خان،سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر عارف مہمند سمیت کثیر تعداد میں ساتھیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے 40سال پاکستان کی خدمت کی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے خدمات کی بدولت ہی ملک میں امن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی اور جنرل پرویز مشرف کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے خصوصی عدالت اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ جنرل پرویز مشرف کے اس ملک کیلئے بہت خدمات ہے بصورت دیگر صوبہ گھیر احتجاج کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر