صوابی،نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس کا نئے جرمانوں کی اجراء وآگاہی مہم

    صوابی،نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس کا نئے جرمانوں کی اجراء وآگاہی مہم

  



صوابی(نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائی ویز و موٹر وے پولیس نے 23سال بعدنئے جرمانوں کی اجرا و آگاہی مہم کا اغاز کردیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی طیب نذیر بیٹ 3صوابی برہان نے ڈرائیورو ٹرانسپوٹروں کو نئے قوانین اور نئے جرمانوں کی آگاہی کیلئے دورہ کیا اورٹوپی سے راولپنڈی پشاور،مانسہرہ ایبٹ آباد چلنے والے فلائنگ کوچ اور ٹرک ڈرائیورز اور مالکان کیساتھ آگاہی اجلاس کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پی طیب نذیر، انسپکٹر رویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی قوانین آپ کے بہترین محافظ ہیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عوام کی حفاظت اور پرسکون سفر کے خواہاں ہیں جرمانوں میں اضافہ ریونیو بڑھانا ہرگز مقصد نہیں بلکہ اموات اور حادثات میں کمی لانا ہے ولرڈ ہیلتھ آرگنائزیشن رپورٹ کے مطابق 2017کے دوران پاکستان میں حادثات کی وجہ سے36000ہزار افراد موت کی منہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جرمانوں کی شرح تیز رفتاری پبلک سروس گاڑی میں زیادہ سواری بٹھانا عدم ڈرائیونگ لاسنس لائن کا غیر مناسب استعمال دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنا سیفٹی بیلٹ کو استعمال میں لانے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانوں میں 600سے900فیصد اضافہ کیا گیا س موقع ر موٹر ے پولیس نے گدون آمازئی انڈسٹریل اسٹیٹ ٹرک مالکان،ڈرائیورز، فلائنگ کو اڈا مالکان کو جرمانوں میں ضافہ پمفلٹ تقیسم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر