جیالے ہزاروں کی تعداد میں 27 دسمبر کو لیاقت باغ جلسے میں شرکت کرینگے،ارشد بختیار

    جیالے ہزاروں کی تعداد میں 27 دسمبر کو لیاقت باغ جلسے میں شرکت کرینگے،ارشد ...

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، پیپلز پارٹی کے جیالے ہزاروں کی تعداد میں 27 دسمبر کو لیاقت باغ جلسے میں شرکت کرینگے۔خیبر پختونخواہ کے دورے پر چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کرینگے۔ مختلف تحصیلوں میں جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہمایون خان کے خصوصی ہدایت پر قبائلی ضلع مہمند سے 27 دسمبرکو لیاقت باغ جلسہ عام میں ہزاروں کارکن شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی پی کے 103 کے اُمیدوار پی پی پی رہنماء ارشد بختیار خان نے کہا کہ ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے جلسے جاری ہیں۔ اور ہم ہزاروں کی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔ کیونکہ مہمند ورکروں نے پہلے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو خیبر پختونخواہ دورے کے موقع پر بھر پور خیر مقدم پیش کرینگے۔ انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی اتفاق و اتحاد سے پارٹی منشور کو آگے بڑھائے۔ اور عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کھڑے ہو جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر