پی پی پپی ملک کے پسے ہوئے طبقہ کی موثر طور پر نمائند گی کرتی ہے: شیراعظم وزیر

پی پی پپی ملک کے پسے ہوئے طبقہ کی موثر طور پر نمائند گی کرتی ہے: شیراعظم وزیر

  



شیرگڑھ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ پی پی پی پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی پارٹی ہے جمہوریت کی بقاء کے لئے ہر دور حکومت میں قربانی دی ہے پی پی پی نے ملک کو ایٹمی قوت بنا دیامزدورں کوٹریڈ یونین کی ازادی اور پنشن کی حقوق دئیے پی پی پی ہی نے ملک میں جمعے کی روز کی چھٹی اور اسلامی سربراہ کانفرس کے علاوہ پاکستان ایک متفقہ 1973کا ائین دیا پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ترقی کے لئے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کئے ہیں صدر پاکستان اصف علی زرداری نے چین کے ساتھ ایسے مہاہدے کئے ہیں جن میں سی پیک اور ایران پاک گیس کا منصوبہ سرفہرست ہیں موجودہ حکومت انتقامی سیاست پر اتر ائے ہیں پی ٹی ائی حکومت نے ملک بھر کے سیاستدانوں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں سابق صدر اصف علی زرداری کی رہائی پی پی پی کی جیت ہیں کیونکہ ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے پی پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں آنے والے الیکشن میں پی پی پی بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہیں ہر دور میں پی پی پی کے خلاف سازش ہوئی ہیں لیکن ہر بار سازش کرنے والے ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پر تخت بھائی کے صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے پہلی بار اٹھارویں ترمیم کے زریعے چھوٹے صوبوں کو ائینی حقوق دیکر احسا س محرومی کا خاتمہ کر دیا ہے اور تمام صوبوں کو اپنے اپنے وسائل پر اختیار دینا بھی پی پی پی کی مرہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کی حقوق کے لئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے تھے مزدورں کے تنخواہوں میں بیش بہا اضافہ کیا گیا ہے تمام سرکاری اداروں میں ملازمین کو اپنے حقوق کے لئے ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین کی ازادی دی ہے انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ملک کو متفقہ ائین دینا بھی پی پی پی کا کارنامہ ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کھبی بھی غریب عوام کے حقوق پر سودابازی نہیں کی بلکہ جان کی قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک سلیکٹیڈ حکومت ہیں اور طاقت کے بل بوتے پر ان کو حکومت دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ اچکے ہیں نوجوان طبقہ بے روزگاری سے تنگ ہو کر خوکشیوں کرنے پر مجبور ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ائے روز اضافے سے پاکستانی قوم ذہنی مریض بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تخاشا اضافے سے عوام پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں عوام کے ٖلاح وبہبود کے لئے کوئی گرانقد منصوبہ شروع نہیں کیا اور خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر دیوالیہ بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت پی پی پی کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ میدان میں کیا ہے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی اپنے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پشاور سے راولپنڈی کے لئے روانہ گا انہوں نے تمام جیالوں سے اپیل کی کہ راولپنڈی جلسے میں اپنی شرکت کو یقینی بنایں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...