پبی،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا مختلف علاقوں کا دورہ

  پبی،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا مختلف علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے یونین کونسل بارہ بانڈہ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے انکاری والدین کے ساتھ بات چیت کر کے ان کوآمادہ کرنے کے بعد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے۔ جسکی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ پر نہ صرف نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ایک سال کے اندر 104 پولیو کیسز سامنے آئیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچا ئیں اور اپنی قومی فرضہ نبھائیں۔