سرائے نورنگ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ،اشتہاری مجرم جاں بحق،دو افراد زخمی

سرائے نورنگ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ،اشتہاری مجرم جاں بحق،دو افراد ...

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)وانڈا اورنگزیب میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مبینہ طور پر ملزمان کی فائرنگ سے مجرم اشتہاری جاں بحق ہوگیا جبکہ آئے ہوئے مہمان سمیت دوافرادزخمی ہوگئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘اس سلسلے میں تھانہ ڈاڈیوالہ کے ایس ایچ اوعبدالمنیم خان نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ ناصرکمال ولدگل نیازسکنہ وانڈا اورنگزیب نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائیوں شیرنوازعرف شیرا،جمشیدخان اور مہمان سخی رحمان سکنہ دلوخیل کے ہمراہ اپنے رشتہ دارمقتول سلیم عرف بابر کی فاتحہ خوانی سے فارغ ہوکر اپنے بیٹھک میں دیگررشتہ داروں کے ہمراہ کھانے کے لئے انتظار میں تھے کہ مبینہ ملزمان صاحب نوراورداودخان پسران عبدالرحیم،نورزمان عرف نورزاولدآدم خان اورواصیب ولدداوؤبہ مسلح بیٹھک میں داخل ہوکر ہم پر بہ نیت قتل فائرنگ شروع کردی جن کے فائرنگ سے اُن کے بھائیوں شیرنوازعرف شیرا،جمشیداورمہمان سخی رحمان زخمی ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کے لئے ہسپتال روانہ کردیابعدازاں اشتہاری شیرنوازعرف شیرانے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے، ایس ایچ اوعبدالمنیم خان نے میڈیاکومزیدبتایاکہ مقتول اشتہاری شیرنوازعرف شیراڈاڈیوالہ پولیس کو قتل اقدام قتل،منشیات فروشی،پولیس مقابلے سمیت ایک درجن سے زائدمقدمات میں مطلوب تھے اُنہوں نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے مجرم اشتہاری شیرنوازعرف شیراکے سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررکی تھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...