پارا چنار میں پرویز مشرف کے سزائے موت فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
پاراچنار()سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف ضلع کرم کے قبائل نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے ہیں اور عدالتی حکم کو مسترد کرتے ہوئے اسے ذاتی عناد قرار دیا ہے پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین حاجی رو ف حسین، نظیر احمد اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمت کرنے والے سربراہ کو سزائے موت دینا ذاتی عناد ہے اور عدالتی احکامات فوری طور منسوخ کئے جائیں ورنہ ملک بھر احتجاجی مظاہرے شروع کئے جائیں گے عمائدین کا کہنا تھا کہ جس شخص نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اب اسے پھانسی کی سزا سمجھ سے بالا تر ہے دوسری جانب آل مسلم لیگ اور مختلف دیگر تنظیموں نے بھی پرویز مشرف کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا اس موقع پر اپنے خطاب میں آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر فقیر حسین، نواب علی بنگش، عاشق حسین، محمد حسین طوری اور دیگر رہنماؤں نے سزا نو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے