سیاسی مخالفین پہلی مرتبہ کسی منتخب عوامی حکومت کیخلاف ایکاکر چکے ہیں: مشتاق احمد غنی
بنوں (بیورورپورٹ)سپیکر خیبر ختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی منتخب حکومت کے خلاف ایکا کرچکے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے پانچ سال پورے کئے تو پاکستان کی تقدیر بلے گی جبکہ مخالفین کی سیاست ختم ہوجائیگی اور آنے والے انتخابات میں عوام انہیں مسترد کریں گے کسی کے پلیٹ لیٹس اوپر جائین یا نیچھے جائیں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ان سے قوم کا لوٹوا ہوا پیسہ واپس لائیں گے تحریک انصاف نے کارکردگی کی بنیاد پر باریاں لینے والوں کی سیاست ختم کردی ہے دھرنا صرف عمران خان ہی دے سکتے ہیں کچھ عرصہ پہلے دھرنا نہیں بلکہ دھرنی تھی جمعہ جمعہ آٹھ دن دھرنا دینے والے مولانا اپنے لئے بھی دعا کریں اور ملک کیلئے بھی دعا کریں عمران خان نہ تو آصف علی زرداری ہے نہ ہی نواز شریف ہے عمران خان صرف عمران خان ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ملک بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی ایک دو مہینے کی مہمان ہے،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ اور ریڑھ کی ہڈی ہے آئی ایس ایف کے تمام مطالبات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے طلباء پہلی توجہ تعلیم پر دیں اسکے بعد سیاست کریں تحریک انصاف کے قائدین اور ورکرز پڑھے لکھے ہیں اور ہم اپنے طلباء کو توڑ پھوڑ کی سیاست کیلئے استعمال نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایک بڑے طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر چوہدری ارسلان،سینئر نائب صدر معصوم وزیر،مینا خاان آفریدی،ڈاکٹر اشفاق آیاز،علامہ اقبال داوڑ،ڈی آئی خان کے ایم پی اے عمر میاں،تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے ریجنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان،سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان،سابق ڈسٹرکٹ ممبران ملک زوہیب خان جھنڈوخیل، پیر خان بادشاہ،ملک ظفر حیات خان،اقبال جدون،جنید رشید،انصاف،،ضلعی صدر نذیر زمان،جنرل سیکرٹری ندیم خان،وقار سورانی،مدثر خان،ملک نوید خان،عامر تنہا قیصر خان،کاشف خان،صوبائی رہنما حاجی حمید خان،آصف الرحمن،زبیر شاہ،ملک سلیمان غزنوی،پی ٹی آئی بنوں سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی ودیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ ماضی میں باریاں لینے والوں نے کرپشن کرنے اور قرضے لینے کے سوا کچھ نہیں کیا لیکن پہلی مرتبہ ان کا پالا عمران خان سے پڑا اور وزیر اعظم عمران خان نے نیب سمیت تمما اداروں کو مضبوط کیا یہی وجہ ہے کہ آج ملک نوچنے والے بڑے بڑے سیاستدان جیلوں میں ہیں اب ان سے کو سزا دینا اورانہیں چھوڑنا عدلیہ کا کام ہے عمران خان کی حکومت میں ملک پہلی مرتبہ جبکہ صوبے میں دوسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے اور ماضی کے حکمرانوں نے اچھے علاج کیلئے کوئی معیاری ہسپتال نہیں بنایا جبکہ آج خیبر پختونخوا میں لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے بہت سے ڈاکٹر باہر سے نوکریاں چھوڑ کر صوباے کے ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں پولیس کو مداخلت سے پاک کردیاگیا ہے صحت کارڈ صوبے کے تمام عوام کو ملے گا صوبے میں میرٹ کا نظام لایا گیا ہے آر ٹی ایس کے ذریعے وزراء اور سرکاری آفسران کو عوام کا جواب دہ بنادیا گیا ہے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو با اختیار بنادیا گیا ہے اور منتخب نمائندوں کے ذریعے اربوں اور کروڑوں روپے مقامی حکومتوں کے تحت خرچ کئے گئے جبکہ ماضی میں صرف مارشل لاء کے ادار میں لولی لنغری بلدیاتی انتخابات کرائے گئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مشکل وقت گزرنے والا ہے معیشت مضبوط ہورہی ہے ڈالر کی قیمت روز بروز کم ہورہی ہے سٹاک ایکسچنج پوری دنیا میں ریکارڈ سطح پر پہنچی ہے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے اور مہنگائی دھڑام سے گرنے والی ہے وزیر اعظم عمران خان اپنے لئے جائیدادیں بنانے کے بجائے ملک بھر میں غریب عوام کیلئے شیلٹر ہوم اور لنگر خانے بنا رہے ہیں،غریب عوام کو ہر مہینے راشن گھر پر دینے کیلئے سکیم لائی گئی ہے ماضی کی سیاستدانوں نے اپنے اور اپنے آنے والی نسلوں کیلئے جائیدادیں بنائیں،قبل ازیں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا بنوں آمد پر ایم پی اے ملک شاہ محمد خان،سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد خان،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر معصوم وزیر،ضلعی صدر نذیر زمان،جنرل سیکرٹری ندیم خان،وقار سورانی،مدثر خان،ملک نوید خان،عامر تنہا ودیگر قائدین نے استقبال کیا۔جبکہ انہیں روایتی پگڑی بھی پہنائی۔