جہانگیرہ،ڈی پی او سے مقامی صحافیوں کی ملاقات

  جہانگیرہ،ڈی پی او سے مقامی صحافیوں کی ملاقات

  



جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کی تھانہ اکوڑہ خٹک میں DRC اور مقامی صحافی برادری سے ملاقات۔اس موقع پر DSP اکوڑہ آیاز محمود بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے DRC کے کردار کو سراہا۔ DRC ممبران معاشرے کے معزز افراد ہوتے ہیں جسکی وجہ سے انکے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ڈی آر سی کے قیام سے لیکر اب تک ڈی آر سی ممبران بغیر کسی لالچ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ڈی آر سی جرگیکی ایک قسم ہے جو پشتون معاشرے کا ایک ہم جز ہے جسکو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ کاشف ذولفقارنے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا وہ مخصوص طبقہ ہے۔جو اپنے قلم سے پورے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔جہانگیرہ کے صحافی برادری نے ہمیشہ مثبت انداز میں جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیا ہے۔ڈی آر سی اور صحافی برادری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشائاللہ نوشہرہ پولیس آپکی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...