موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے چیسز نمبرات اور جعلی کاغذات بنوانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے چھ عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن سے آئس بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیزا نکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطا بق ڈی ایس پی ٹاون مختیا ر علی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کر کے ضلع خیبر میں فروخت کرنے والے گروہ کے ارکان تھانہ ٹاون کی حدود میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون نعیم خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان جلیل ولد خلیل سکنہ شبقدر حال سٹی ٹاون، زبیر ولد عبدالجلیل سکنہ پہاڑی پورہ، محمد علی شا ہ ولد رحمت شاہ سکنہ حیات آباد، ندیم ولد شیرین زادہ سکنہ حاجی کیمپ اور صدام حسین ولد یار محمد سکنہ نوتھیہ کو گرفتار کر لیا،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع خیبر میں 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا جن کے قبضہ سے 6 عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور دو عدد پستول سمیت آئس بھی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر