ڈی سی ایبٹ آباد کی زیر صدارت ایوننگ پولیو جائزہ اجلاس کا انعقاد

  ڈی سی ایبٹ آباد کی زیر صدارت ایوننگ پولیو جائزہ اجلاس کا انعقاد

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع ایبٹ آباد میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی صدارت میں ایوننگ پولیو جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں 16دسمبرکے دن کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، پولیو کوآرڈینیٹرز، پولیس افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرکو بتایا گیا کہ گلیات میں برف باری کے باوجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا اور اس مہم میں پولیو ٹیموں کو اہداف کے حصول میں خاطر خواہ کامیابی بھی حاصل ہوئی کیونکہ بیشتر بچے برف باری کے باعث اپنے گھروں میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سخت موسم میں بھی بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ٹیموں کے جزبے اور ہمت کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ پولیو ٹیمیں مہم کے اختتام پر ضلع کے ہر علاقے میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر