جون 2020ء سے قبل خیبر پختونخوا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرینگے: شکیل خان ایڈووکیٹ

جون 2020ء سے قبل خیبر پختونخوا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرینگے: شکیل ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت جون 2020سے قبل خیبرپختونخواکے تمام لوگوں کوحکومت کی جانب سے صحت کارڈ فراہم کرے گی تاکہ صوبے کے غریب عوام کوعلاج معالجہ میں مشکلات کاسامنا نہ ہومہنگائی میں ماہ فروری تک کمی اجائیگی عوام چوروں اورلیٹروں سے تنگ اچکے ہیں اس لئے روزبروزمختلف سیاسی پارٹیوں کے سابق ممبران اوروزراء پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کے مقامی راہنمامحمداسلام کے رہائش گاہ میزارہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگوکرت ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کے عوام کے تقدیربدلنے کیلئے مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں انشاء اللہ ماہ فروری تک مہنگائی میں کافی حدتک کمی اجائیگی اورصوبائی حکومت جون سے پہلے پہلے تمام لوگوں کوبہترعلاج معالجہ کیلئے صحت کارڈ فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں ٹیکش شامل کرنے کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں مگرسابقہ حکمرانوں کے ناقص پالیسوں کی وجہ سے وہ موجودہ حکومت نے مجبوراشامل کردیاانشاء للہ بہت جلد وہ بھی ختم کیاجائے گاکیونکہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے اورمختلف سیاسی پارٹیوں کے سابق وزراء اورایم پی ایز شامل ہورہے ہیں کیونکہ اب چوروں اورلٹیروں کادورہمشیہ کیلئے گزرچکاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...