شکیل خان اور مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
پشاور(سٹاف رپورٹر) اجلاس میں کوہاٹ جرما لینڈ مسئلہ پر تفصیلی بحث ہوئی جس میں زمین الاٹمنٹ کے پس منظر کیبنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں الاٹمنٹ کے طریقہ کار اور دیگر امور پر تفصیلی بحث ہوئی مشیر تعلیم ضیا اللہ خان بنگش نے کہا کہ کوہاٹ جرما لینڈ ایک بڑا عوامی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں تاکہ اس اہم مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد اکبر خان، ممبر بورڈ آف ریونیو محمد امین، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان اور دیگر حکام نے شرکت کی. اجلاس کو بتایا گیا کہ کوہاٹ جرما لینڈ تقریبا 36 ہزارکنال اراضی پر مشتمل ہے جسمیں کیبنٹ کے فیصلے، لاء ڈیپارٹمنٹ کے احکامات اور دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک حل نہ ہو سکا۔ اجلاس میں زمین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں جن میں لیز پالیسی، لیز کے طریقہ کار، مناسب ریٹ کے تعین اور صوبائی و ضلعی سطح پر لیز کمیٹیوں کے تعین اور ضلعی سطح پر کوہاٹ جرما لینڈ کے باسیوں کے ساتھ گفت و شنید کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو دی گئی۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ ایسا طریقہ کار بنایا جائے کہ عوامی مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں۔ وزیر مال شکیل خان نے قانونی پیچیدگیوں کے پیش نظر لیز کے طریقہ کار اور اس کے متبادل کی تیاری کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔