مردان،آل کارپینٹر ایسوسی ایشن نے ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت اختیارکی
مردان(بیورورپورٹ)آل کارپینٹر ایسوسی ایشن نے ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت اختیارکی شمولیتی پروگرام کسئی روڈ اور ناصر خان مارکیٹ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے ہم دوکانداروں کے مفاد پر کسی قسم کی سودابازی نہیں کرینگے۔ اس موقع پر عالمگیر خان جاوید خان قادر اور دیگرنے کہا کہ ہم نے ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ یہاں پر دوکانداروں کی عزت کے ساتھ خدمت بھی کی جاتی ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ومرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں ان کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور یہاں پر آپ لوگوں کو بے تحاشہ عزت ملے گی۔ مقررین میں وقار با چہ، غلام سرور، حا فظ داؤد، شاہ جہان،والد میر، حکیم خانزادہ، یوسف کاکڑ، بخت منیر، نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنااور انکو تحفظ دیناہے۔انھوں نے کہا کہ جو قوتیں تاجروں کو اپنے مقاصد کیلئے تقسیم کرکے استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم ان قوتوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دونگے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ میں تاجروں کی خدمت کیلئے نکلا ہوں اور انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑں گا اور آج کی شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے بے لوث خدمت کی وجہ لوگ جوق درجوق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔