آلودگی پر قابونہ پانے کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

    آلودگی پر قابونہ پانے کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

  



ٹوپی (نامہ نگار) گدون انڈسٹریل اسیٹیٹ کے صنعت کاروں نے آلودگی پر قابونہ پانے کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی، جبکہ آلودگی سے 70فیصد لوگ مختلف بیماریوں کا شکار، تفصلات کے مطابق گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں حاجی غفور خان جدون، عامر خان، حاجی سجاد خان، ریا ض اقبال اور دیگر نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑے مشکلوں سے انڈسٹری چلا رہے ہیں۔ کیونکہ ائے روز حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسس بجلی اور گیس میں ماہوار اضافے نے ہماری کمر توڑ دالی ہے۔ لیکن پھر بھی انڈسٹری چلا رہے ہیں۔ گدون انڈسٹری میں موجود بعض کارخانے خاص کر الحمزہ چیک بورڈ جس انداز سے فضائی آلودگی پھیلا رہے ہیں۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کئی دفعہ محکمہ ماحولیات پشاور اور صوابی میں درخواستیں دے چکے ہیں۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ستر فیصد مزدور مختلف بیماریوں میں متبلا ہے۔ جس میں آنکھوں، گلے اور خارش کی بیماریاں عام ہے۔ ہم آخری بار حکومت کو اپیل کر تے ہیں کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں آلودگی پر قابو پالیا جائے ورنہ ہم اپنے کارخانے بند کر دیں گے۔ مزدور وں نے کہا کہ ماسک پہنے کے باوجود بھی ہم بچ نہیں رہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر