رستم،انجمن تاجران کی تنظیم سازی،سید منیر صدر منتخب

  رستم،انجمن تاجران کی تنظیم سازی،سید منیر صدر منتخب

  



رستم(نمائندہ پاکستان) انجمن دوکانداران خکولامارکیٹ کی تنظیم سازی مکمل، سید منیر صدر اور عرفان علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں خکولا مارکیٹ رستم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان،ماہر قانون دان امیر اعجاز خان مہمان خصوصی کی نگرانی میں باہمی مشاورت سے کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر سید منیر، نائب صدر بخت زادہ، نائب صدر دوم رحیم خان، جنرل سیکرٹری عرفان علی، فنانس سیکرٹری آصف علی،ڈپٹی فنانس سیکرٹری زیبار علی، انفارمیشن سیکرٹری بلال افضل، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خالد شاہ، پریس سیکرٹری وقاص علی، ڈپٹی پریس سیکرٹری اجمل شاہ اور قانونی مشیر امیر اعجاز خان ایڈوکیٹ منتخب ہو گئے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبار کباد دی او رکہا کہ مارکیٹ کے مسائل مشترکہ طور حل کرینگے جبکہ غیر قانونی خرید و فروخت اور منشیات میں کسی کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر