موٹر بارگین اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کا جمعہ کے روز چھٹی کا اعلان

    موٹر بارگین اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کا جمعہ کے روز چھٹی کا اعلان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)آل لکی مروت ڈسٹرکٹ موٹر بارگین اینڈ ٹرانسپورٹ یونین نے جمعہ کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا‘ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز یہاں سرائے نورنگ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت یونین کے صدر ارشاد خان نے کی جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی قدرت اللہ، نائب صدر خالد خان، جائنٹ سیکرٹری حیات اللہ، فنانس سیکرٹری سلطان، پریس سیکرٹری فوجی مطیع اللہ، لیگل ایڈوائزر حمید اللہ اور سعید خان بھی موجود تھے شرکاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین بنانے کا مقصد بارگین مالکان میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے اجلاس میں انہوں نے جمعہ کے روز چھٹی کا بھی اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...