وزیر زراعت کادورہ کرک بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کا معائنہ

وزیر زراعت کادورہ کرک بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کا معائنہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے بدھ کے روز ضلع کرک کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت بارانی علاقوں میں 14 ارب روپے کے پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی لائیو سٹا ک توسیع ڈاکٹر شیر محمد، ڈی جی فشریز ڈاکٹر خسرو کلیم، ڈی جی سوئل کنزرویشن یاسین خان، ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر مرزا علی خان، ڈی جی جاوید اقبال، ڈائریکٹر ضم شدہ اضلاع علم زیب خان اور دیگر متعلقہ افسران صوبائی وزیر کے ہمرا تھے۔ وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سوئل کنزرویشن یاسین خان نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت بارش سے جمع ہونے والے پانی سے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے گا اور فصلوں کو پانی مہیا کرنے کے ساتھ ماہی پروری کے فروغ، مال مویشی اور گھریلو ضروریات کے لئے پانی کو استعمال میں لایا جائے گا اور اس منصوبے سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہوگی صوبائی وزیر نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کا عنقریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افتتاح کریں گے اور اس کی بدولت علاقے کے زمینداروں اور مال مویشی رکھنے والے کسانوں کو بہت زیادہ سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں زراعت و لائیواسٹاک کے شعبے میں جدید منصوبے شروع کیے جارہے ہیں تاکہ معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں

مزید : پشاورصفحہ آخر