ایجوکیشن راؤنڈاپ

ایجوکیشن راؤنڈاپ

  



گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں ہم نصابی سرگرمیاں میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے۔ ادارہ پرنسپل پروفیسر اسد سلیم شیخ کی سربراہی میں طلباء کی کردار سازی اور قائدانہ صلاحتیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ کالج میں تمام کلاسز سے منتخب 35 طلباء پر مشتمل ایک ایمرجنگ لیڈر شپ گروپ تشکیل دیاگیاہے۔ ان منتخب طلباء کو عملی زندگی کے مسائل کا ادراک اور اِن کا حل سلیقہ وہنر سکھانے کیلئے ہفتہ وار خصوصی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس گروپ کو پالیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کروایاگیااور قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی بھی دکھائی گئی۔طلباء کے ساتھ کالج کے پرنسپل پروفیسر اسد سلیم شیخ، وائس پرنسپل پروفیسر محمد عنایت بھٹی، پروفیسر رائے محمد ریاض ساجد، پروفیسر محمد اصغر علی چشتی اور علی حسنین بھی شامل تھے۔ پالیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر سب سے پہلے سٹاف اور گروپ کو پالیمنٹ ہاؤس کی دستور گلی میں لے جا یا گیا۔ جہاں پاکستان کی دستوری تاریخ کے مختلف مراحل کو تصاویر کی شکل میں آویزاں کیا گیا ہے۔ یہیں پروٹوکول آفیسر نے گروپ کو بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کن کن مراحل سے ہو کر گزرتی ہے۔ پالیمنٹ کے دوایوان ہیں۔ایک ایوانِ بالاجو سینٹ ہے اور دوسرا ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی۔ دونوں ایوانوں میں قانون سازی کیلئے کمیٹیاں موجود ہیں۔ جوغوروخوض کے بعد بِل ایوان پیش کرتی ہیں اور پھر ایوان اس کی حتمی منظوری دیتاہے۔ طلباء نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے متعلقہ آفیسر نے جوابات دئیے۔ بریفنگ کے بعد سٹاف اور طلباء کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دکھانے کیلئے اسمبلی ہال لے جایاگیا۔ اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی جناب اسد قیصر نے وفد کو پرجوش الفاظ میں خوش آمدید کہا۔ اس وقت سوالات وجوابات کا سیشن چل رہا تھا اور حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان نوک جھوک بھی ہورہی تھی۔ اس طرح طلباء کو قوم کے نمائندوں کو براہ راست اسمبلی میں قانون سازی اور دوسرے اہم قومی امور پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملا اور ان کا علم ومشاہدہ ہیں اضافہ بھی ہوا۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...