ویمن یونیورسٹی مردان میں (آئس نشے) کے حوالے سے سیمینار……

ویمن یونیورسٹی مردان میں (آئس نشے) کے حوالے سے سیمینار……

  



ڈسٹرکٹ پولیس مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان کی ORICاور سیکورٹی آفس کی طرف سے آئس فری مردان کے نام سے ایک روزہ سیمنار منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او مردان جناب سجاد خان تھے۔ اس تقریب کا مقصد طالبات میں آئس اور دوسری نشہ اوار چیزوں کے نقصانات اور اس کے ان کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔ جس کی بدولت طالبات اس جان لیوا نشہ اوار چیزوں کے مضر صحت اثرات سے باخبر ہو جائینگے اور اپنے ارد گرد اس فعل میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نشے کو فروخت کرنے والے مافیاز کے نشاندہی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا شامل تھا۔ ویمن یونیورسٹی مردان میں آئس نشے کے حوالے سے منعقد اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مردان سجاد خان کا کہنا تھا کہ(آئس) ایک خطرناک اور جان لیوا نشہ ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اسکے عادی افراد کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اپنے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بھی تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپی و آفس مردان نے (آئس فری مردان مہم) کے حوالے سے مردان کے تمام جامعات میں سیمنارز منعقد کرائے جس سے طلبہ اور طالبات کو اس نشے کے مضر صحت اثرات سے آگاہ کرنا اور اپنے ارد گرد آئس کو استعمال کرنے والے اور بیچنے والوں کی نشاندہی کرکے اپنے معاشرے کو اس ناسور سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانا ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈی پی او مردان نے طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کو اس نشے کے حوالے سے مشاہدہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔ اس سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیمنار کے انعقاد سے طالبات ایسے خطرناک اور جان لیوا نشہ اوار چیزوں کے متعلق اگاہی حاصل کرینگے اور اس کی روک تمام اور ختم ہونے میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی مردان میں طالبات کے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی ان کی اولین فرائض میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے یونیورسٹی کے اندر اساتذہ پر مشتمل ایک پراکٹوریل بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایا ہے جو طالبات کے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ دیگر اخلاقی امور پر بھی نظر رکھ رہی ہیں۔ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے تقریب کے اختتام پر ڈی پی او مردان سجاد خان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے سیمنارز منعقد کرانے پر زور دیا۔ ڈی پی او مردان نے بھی وائس چانسلر کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور ان کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...