گیس کی قیمتوں میں 221 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شیری رحمان

        گیس کی قیمتوں میں 221 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں،شیری رحمان

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 221 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں،مہنگائی سرکار آئے دن تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی،مہنگائی کے سوائے اس حکومت نے لوگوں کو کچھ نہیں دیا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اوگرہ کی سفارشات حیرت انگیز ہیں، گھریلو، کمرشل اور صنعتی شعباجات پر گیس بم گرایا جا رہا،مہنگائی سرکار عوام کے پیسوں سے فنڈ جمع کر رہی، عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے،مہنگائی کے سوائے اس حکومت نے لوگوں کو کچھ نہیں دیا۔

شیری رحمان

مزید : علاقائی