شہزاد اکبر نے نیب پراسکیوٹر پر حملے کا نوٹس لے لیا، واقعہ کی رپورٹ طلب

         شہزاد اکبر نے نیب پراسکیوٹر پر حملے کا نوٹس لے لیا، واقعہ کی رپورٹ ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے نیب پراسکیوٹر پر حملے کا نوٹس  لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ  مرزا شہزاد اکبر  نے نیب پراسیکیوٹر پر  گزشتہ رات ہونیوالے  حملے کی شدید مذمت کی اور  واقعہ کا نوٹس لے لیا۔شہزاد اکبر نے متعلقہ اداروں سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی معاون خصوصی  نے چیئرمین نیب اور آئی جی اسلام آباد سے بھی رابطہ کیا۔

 انہوں نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر  تے ہوئے  ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ 

شہزاد اکبر

مزید : علاقائی


loading...