نجی کمپنی کا سامان ضبط کرنے کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری

      نجی کمپنی کا سامان ضبط کرنے کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم کی جانب سے نجی کمپی کا سامان ضبط کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈبل اے پیپر کمپنی کی درخواست سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیاکہ کسٹم انٹیلی جنس نے سامان لاہور سے فیصل آباد لے جاتے وقت تحویل میں لے لیا،ڈیوٹی اینڈ ٹیکسز ادا کر کے سامان چین سے درآمد کیا جبکہ کسٹم حکام نے ڈیوٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام لگا کر سامان تحویل میں لیا ہے،کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کے چیئر مین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے داد رسی نہیں ہورہی، عدالت سے استدعا ہے کہ کسٹم حکام کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا سامان ریلیز کرنے کا حکم دیا جائے۔

نجی کمپنی

مزید : علاقائی